روس کے صدر ولادیمیر پتن نے کہا کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور جرمنی
کی چانسلر انجیلا مورکل سے آج بات چیت کے دوران ماسکو نے شام میں انتخابات
کے لیے نئے آئین کی تیاری میں تیزی لانے کی
تجویزرکھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس شام میں فضائی حملے کے وقفہ کی مدت بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ اس سے پہلے روس اور شام حکومت کی فضائیہ نے منگل کو حلب میں ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل سے کچھ دنوں کا وقفہ لیا تھا۔